ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / علیحدگی پسندوں کےخلاف تحریک ضروری ؛ حب الوطنی صرف نعرہ بازی نہیں ، اقلیتوں ، دلتوں اور خواتین پر حملے شرمناک 

علیحدگی پسندوں کےخلاف تحریک ضروری ؛ حب الوطنی صرف نعرہ بازی نہیں ، اقلیتوں ، دلتوں اور خواتین پر حملے شرمناک 

Tue, 16 Aug 2016 11:56:23    S.O. News Service

حکومت نے 4سالوں کے بجٹ میں کانگریس انتخابی منشور کے 3چوتھائی وعدے پورے کئے سدارامیا 

بنگلورو 15؍ اگست (ایس او نیوز )ملک میں علیحدگی پسند قوتوں کیخلاف لڑنے کیلئے تحریک آزادی جیسی تحریک شروع کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ حالیہ دنوں میں اقلیتوں ، دلتوں اور خواتین پر حملے شرمناک ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج شہر کے فلیڈ مارشکل مانک شاپر یڈ گراؤنڈ میں یوم آزادی تقریبات کے دوران ترنگا لہرانے کے بعد یہ خیال ظاہر کیا ۔ 


انہوں نے کہا ملک کی تعمیر محبت ، باہمی تعاون اور بھائی چارہ سے ہوئی ہے نہ کہ باہمی نفرت اور منافرت سے ۔ سدارامیا نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ملک میں میں چند غیر انسانی واقعات رونما ہوئے ہیں ۔ مسئلاّ دلتوں ، اقلیتوں اور خواتین پر حملے ہوئے ہیں۔ جس سے ایک انصاف پسند شہری کا سر شرم سے جھک جاتا ہے اور یہ گمان کرنے پر وہ مجبور ہو جاتا ہے کہ کیا حقیقی طور پر ہم ایک مہذب سماج میں رہ رہے ہیں ۔ یہ واقعات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ہمیں تخریب کاروں اور علیحدگی پسندوں کے خلاف تحریک آزادی جیسی تحریک شروع کرنا چاہئے تھا ۔ یہ ایسا بھی وقت ہے جب ہمیں غربت ، ناخواندگی ، تو ہم پرستی ، ذات پات کا بھید بھاؤ اور فرقہ پرستی کو ختم کرنے کے لئے مسلسل کوششیں جاری رکھنی ہیں۔ کیوں کہ ان رکاوٹوں سے ملک کی ترقی اور خوشحالی پر منفی اثر پڑرہا ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ حقیقی حب الوطنی یہ ہے کہ ہم دوسروں کو ان کی پسند کے رسم و رواج اور روایات کو پر عمل کرنے کی آزادی دیں حب الوطنی صرف نعرے بازی تک محدود نہیں ہے۔ حب الوطنی یہ ہے کہ آئینہ ہند کے وصول اور اقدار کے مطابق ایک باہمی تحمل والا معاشرہ تعمیر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا نظریہ ناخالی ہے۔ نہ تنگ ہے۔یہ صرف کسی ایک شعبے تک محدود نہیں ہے خواہ وہ سیاست ہی کیوں نہ ہو۔ زبان کا استعمال ، طرز لباس اور کھانے پینے کی عادتوں ، ثقافتی اور روایتی رسوم ورواج کی پابندی میں بھی آزادی کا دخل ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ 3سالوں میں حکومت کی طرف سے کی گئیں دیا نتدارانہ کوششوں کے نتائج عوام کے سامنے ہیں۔ یہ بات بڑی قابل فخر ہے کہ 4بجٹ پیش کر کے ان کی حکومت نے کانگریس کے انتخابی منشور میں کئے گئے تقریباً 3چوتھائی وعدے پورے کردیئے ہیں ۔ سدارامیا نے 70ویں آزادی تقریبات کے دوران مختلف فوجی اور نیم فوجی دستوں کی سلامی بھی دی اور طلبہ کے ذریعے ثقافتی پروگرام کا مشاہدہ بھی کیا۔ 


Share: